چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محموداشرفی نے کہا کہ بھکاری، منشیات بیرون ملک لے جانے والے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحموداشرفی نے لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج اورعمرہ جیسی عبادات کا تعلق خالصتاً اللہ تعالیٰ سےہے، حج اور عمرہ پر جانے والےکسی کا سامان ساتھ نہ لےکرجائیں۔
طاہراشرفی حج اورعمرہ پر جانےوالوں کوضروری رہنمائی لینی چاہیے، ظلم وبربریت کا دور ختم ہوگا جیسے شام میں ختم ہوا، سب دوست ملک چاہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری آئے، پاکستان میں اسلامک ٹورازم کے لیے قدم بڑھائےجارہےہیں۔