پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر – پاک لائیو ٹی وی


پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ماہ نومبر 2024 میں کرنٹ اکاونٹ 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا، نومبر کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس فروری 2015 کے بعد بلند ترین ہے۔

خسارہ ادائیگی کے لئے رواں سال 33 فیصد اضافی رقوم رہیں جبکہ نومبر 2024 میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 2.35 ارب ڈالر رہا۔

مالی سال کے پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سر پلس رہا، جولائی سے نومبر تک تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 14.55 ارب ڈالر رہا۔

خسارہ ادائیگی کے لئے رواں سال 33 فیصد اضافی رقوم رہی۔

وزیراعظم کا ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حصول پر اظہارِ اطمینان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حصول پر اظہارِ اطمینان کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 10 سالوں میں پہلی بار نومبر2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 729 ملین امریکی ڈالرز پر پہنچ جانا ملکی معیشت کے لئے انتہائی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی، مہنگائی اور افراط زر میں بتدریج کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں اضافہ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ریکارڈ اضافے سے پاکستان کی عالمی معاشی مارکیٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گی، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے پاکستانی معیشت ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اور حکومت کی معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


Exit mobile version