پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کو 102 ارب کا منافع – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کو 102 ارب کا منافع

پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں  نے 102 ارب  روپے کا منافع حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 102 ارب روپے کا منافع کمایا۔

سات کمپنیوں کا 249 ارب روپے منافع سوورن ویلتھ فنڈ میں منتقل ہوگیا۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کی آمدن 15 فیصد بڑھ کر 7 کھرب روپے رہی۔

او جی ڈی سی ایل کا سب سے زیادہ 123.3 ارب روپے منافع ریکارڈ ہوا۔ پاکستان پیٹرولیم کا منافع 68.8 ارب جبکہ پاور سیکٹر کا منافع 50.7 ارب روپے رہا۔

نیشنل پاور پارکس کا 36.3 ارب روپے جبکہ پاک عرب ریفائنری کا 35 ارب تک منافع ریکارڈ ہوا۔

ان کے علاوہ لاہور الیکٹرک، نیشنل بینک ، واپڈا اور پورٹ قاسم میں بھی نمایاں منافع ریکارڈ ہوا۔

ایس آئی ایف سی کی مسلسل جدوجہد سے معیشت کے استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کے امکانات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔


Exit mobile version