وزیردفاع خواجہ آصف نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے شہدا اورغازیوں کی تویین کرنے والوں کوہیروبنایا گیا، بھی تو جو کارکن استعمال ہوئے قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ہونا تو چاہئے تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا۔
وزیردفاع نے اپنے پیغام میں کہا کہ تاخیرنے ملزموں اوران کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریزکیا گیا۔
یہ خبربھی پڑھیں؛ سانحہ نومئی میں ملوث 25 مجرمان کو قیدِ بامشقت کی سزائیں
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شہدا اورغازیوں کی تویین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا، ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جواس بھیانک دن کے منصوبہ سازتھے قانون جب تک ا ن پہ ہاتھ نہیں ڈالتا تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوگا، ایسے عناصرکے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔