ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2229 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 26 ڈالرز کمی سے 2621 فی اونس کی سطح پر آگیا۔