متعلقہ

سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق سفارشات کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم – پاک لائیو ٹی وی



سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق سفارشات کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم

سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق سفارشات کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی منظوری سے خصوصی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی ملازمین کے موجودہ الاؤنسز پر نظرثانی کی تجاویز کا جائزہ لے گی، جبکہ خصوصی کمیٹی کی جانب سے سفارشات وفاقی کابینہ میں پیش ہوں گی۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خصوصی کمیٹی کے سربراہ جبکہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن احد چیمہ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، سیکرٹری خزانہ کمیٹی میں شامل، جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری دفاع خصوصی کمیٹی کے ممبر ہوں گے، اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ ڈویژن بھی خصوصی کمیٹی کے ممبرز میں شامل ہوں گے۔