دہشتگرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں، صہیونی فورسز کی بمباری سے مزید 40 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر حملوں میں 14 اور خان یونس میں ڈرون حملے میں 3 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔
مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ کو 12 کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں سڑکیں تباہ کردیں،پانی کےپائپ اکھاڑ دیئے۔
اب تک غزہ میں 45 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیل کا جنوبی لبنان پر قبضے کیلئے بفرزون پر قبضے کا منصوبہ ہے۔ جنوبی لبنان میں بفرزون بنانے کیلئے سفید فاسفورس بموں کا استعمال جاری ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل جنوبی لبنان میں یہودی بستیاں تعمیر کرسکتا ہے۔