ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کو ایک اور دھچکا – پاک لائیو ٹی وی



ٹیلی کام سیکٹرمیں سرمایہ کاری کو ایک اور دھچکا

ٹیلی کام سیکٹرمیں سرمایہ کاری کو ایک اور دھچکا

کراچی: ٹیلی کام سیکٹر کی سرمایہ کاری میں مسلسل دوسرے سال مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گذشتہ مالی سال ٹیلی سیکٹر میں سرمایہ کاری اتحادی حکومت کے مقابلے میں بھی کم ہوگئی ہے  جب کہ مسلسل دوسرے سال مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالی سال 2023۔24 میں ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری مزید کم ہوکر 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہ گئی، مالی سال 2022۔23 میں ٹیلی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا حجم 77 کروڑ ڈالرز تھا۔

مالی سال 2021۔22 میں ٹیلی کام سیکٹرمیں سرمایہ کاری ایک ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھی، مالی سال 2020۔21 میں ٹیلی سیکٹر میں سرمایہ کاری ایک ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھی۔

اسی طرح مالی سال 2019۔20 میں ٹیلی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 14 کروڑ ڈالرز تھا۔

Exit mobile version