متعلقہ

جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی



جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ نے  پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کےلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے جنوبی افریقہ کے 16 رکنی اسکواڈ کی قیادت ٹمبا باووما  کریں گے۔

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ بیڈنگھم، کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جینسن، کیشوو مہاراج، کوینا مفاکا، ایڈن مارکرام، ویان ملڈر، سینورن متھوسامی، ڈین پیٹرسن، کگیسو ربادا، رائن ریکلٹن، ٹرسٹن اسٹبز، کائل ویرین  شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ون ڈے میچز کے بعد کھیلی جائے گی۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری 2025 سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔