پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف فتح، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ  کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز  میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ  کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو  پہلے بیٹنگ  کرنے کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ  کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آل آؤٹ  ہوگئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 330 رنز کا مشکل ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 80،  بابر اعظم  نے 73 اور  کامران غلام نے صرف 32 گیندوں پر برق رفتار 63 رنز بنائے۔

سلمان علی آغا  33 ، صائم ایوب 25، شاہین آفریدی 16 ، عرفان خان  15 ، حارث رؤف  6، ابرار احمد 4 اور  عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ  کی جانب سے مفاکا نے 4، مارکو جینسن نے 3   جبکہ فورٹوئین اور فیلکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم  248 رنز ہی بنا سکی۔ہنرک کلاسن   97 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 ٹونی  ڈی زورزی 34، ڈیوڈ ملر 29، ریسی وین ڈر ڈوسین 23، ایڈن مارکرام 21، کپتان ٹیمبا بووما 12، فورٹوئین 9، مارکو جینسن 3،کوینا مفاکا  اور اینڈائل فیلکوایو ایک ، ایک  رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ نے 3، ابرار احمد نے 2 اور سلمان آغا نے  ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ  میں ون ڈے سیریز جیتی ہے اور  اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ  میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

Exit mobile version