متعلقہ

امریکی الزامات بےبنیاد، غیرمنطقی اور تاریخ سے لاعلمی پرمبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ – پاک لائیو ٹی وی



امریکی الزامات بےبنیاد، غیرمنطقی اور تاریخ سے لاعلمی پرمبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

امریکی سینئر عہدیدار کے تھنک ٹینک میں  بیان پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکی الزامات بےبنیاد، غیرمنطقی اور تاریخ سے لاعلمی پرمبنی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستانی میزائل صلاحیتوں، ڈیلیوری سسٹم پر مبینہ خطرات کاتاثر بدقسمتی پرمبنی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 1954 سے پاکستان اورامریکا کے مثبت اوروسیع تعلقات رہے ہیں، بنا ثبوت بڑے غیر نیٹواتحادی کے خلاف الزامات تعلقات کیلئے معاون ثابت نہیں ہوسکتے، پاکستان نےکبھی کسی بھی شکل میں امریکا کیلئے بُرے ارادےکامظاہرہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دوطرفہ تعلق کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، امریکی پالیسیوں کے خطے پر اثرات کے نتیجے میں پاکستان آج بھی بھاری نقصان اٹھارہا ہے، افسوسناک ہے عہدیدار نے پاکستان کوان کے ساتھ جوڑنےکاعندیہ دیاجوامریکہ مخالف ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشرقی ہمسائےکی کہیں زیادہ طاقتورمیزائل صلاحیتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے تحفظ دیا جارہاہے، پاکستانی صلاحیتوں پراعتراضات بظاہردوسروں کےکہنےپرکیےجارہےہیں، اعتراضات پہلےسےکمزوراسٹرٹیجک استحکام کومزید خراب کرنےکیلئےہیں۔