9مئی حملوں میں سزا پانے والے مجرمان کے اعترافی بیانات سامنے آگئے – پاک لائیو ٹی وی



9مئی حملوں میں سزا پانے والےمجرمان کے اعترافی بیانات سامنے آگئے

سانحہ 9 مئی حملوں میں ملوث اورسزاپانے والےمجرمان کےاعترافی بیانات سامنے آگئے۔ 

جناح ہاؤس حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے شرپسند جان محمد خان کو دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، اقرارجرم میں مجرم جان محمد خان نے اعتراف کیا کہ وہ جناح ہاؤس پرحملے میں ملوث تھا۔

مجرم جان محمد خان نے اعترافِ جرم میں بتایا کہ میں نے ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھرشرٹ کو جلا دیا۔

دس سال قید بامشقت کی سزا پانے والے پی ٹی آئی شرپسند شان علی نے اقرارجرم میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آرمی مخالف تقاریرسے میری ذہن سازی ہوئی، جب بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی تو سیاسی رہنماؤں کے ورغلانے پر میں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا اور جناح ہاؤس میں جا کرتوڑ پھوڑ کی۔

ایم ایم عالم بیس میانوالی پرحملے میں دس سال قید بامشقت کی سزا پانے والے پی ٹی آئی شرپسند بابرجمال خان نے اقرارجرم کرتے ہوئے کہا کہ میں میانوالی بیس پرحملے میں ملوث تھا اورمیں اپنا جرم قبول کرتا ہوں۔

یہ خبربھی پڑھیں؛ سانحہ نومئی میں ملوث 25 مجرمان کو قیدِبامشقت کی سزائیں سنادی گئیں

جناح ہاؤس حملے میں دس سال قید بامشقت کی سزا پانے والے پی ٹی آئی شرپسند داؤد خان نے اعترافِ جرم میں کہا کہ میں نے یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اکسانے پر جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔ تقاریر کے ذریعے ہمارے ذہنوں میں فوج کیخلاف نفرت پیدا کی گئی، میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں۔

6 سال قید با مشقت کی سزا پانے والے پی ٹی آئی شر پسندمحمد حاشرنے اقرارِجرم میں کہا کہ میں نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیا اور انقلاب کے نام پر لوگوں کو اکسایا اور ویڈیوز بنائیں۔ جناح ہاؤس پرحملے کی منصوبہ بندی پہلے سرزمین پارک میں یاسمین راشد کی قیادت میں کی گئی۔

6 سال قید بامشقت کی سزا پانے والے مجرم فہیم حیدرنے اعترافِ جرم میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے جناح ہاؤس حملے کیلئے میری ذہن سازی کی۔ 4 سال قید بامشقت کی سزاپانے والےمجرم محمدعاشق خان نے اقرارکرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ہمیں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جناح ہاؤس پرحملے کے لیے اکسایا گیا۔

مجرم محمد عاشق خان نے اعترافِ جرم میں بتایا کہ میں جناح ہاؤس میں داخلے ہوا اوروہاں کے سامان کو اٹھا کرویڈیو بنوائی، ہمیں زمان پارک میں فوج کیخلاف حملے کے لیے ٹریننگ ملتی رہی۔

دوسال قیدِ بامشقت کی سزاپانے والے مجرم محمد بلاول نے اقرارِ جرم میں بتایا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر میں نے جناح ہاؤس حملےمیں حصہ لیا اور توڑ پھوڑکی۔ پی ٹی آئی قیادت بشمول ڈاکٹریاسمین راشد کی تقاریرسے میری ذہن سازی ہوئی۔

Exit mobile version