ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید – پاک لائیو ٹی وی



ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید (فائل فوٹو)

ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ سپاہی سہیل آفریدی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) انٹرسروسزپبلک ریلیشنزکے مطابق سیکیورٹی فورسزنے پاک افغان بارڈرپرفتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 19 اور 20 دسمبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈرپرخوارج کے گروہ کی نقل وحرکت کا پتہ چلایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبرکےعلاقے راجگال میں دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسزنے ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 4 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں دھرتی کے بہادر سپوت سپاہی عامرسہیل آفریدی نے جام شہادت نوش کیا، 22 سالہ سپاہی عامرسہیل آفریدی شہید کا تعلق ضلع خیبرسے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی عامرسہیل آفریدی نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پاکستان افغان عبوری حکومت سے مسلسل مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا تقاضہ کرتا چلایا ہے۔

Exit mobile version