جرمنی کے شہر میگڈیبرگ میں ایک کار سوار شخص نے کرسمس مارکیٹ میں خریداری کیلئے موجود ہجوم پر کارچڑھادی، واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا نے سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے قصبے میگڈیبرگ میں ایک کار ہجوم میں گھس گئی جس سے دو افراد جاں بحق اور60 زخمی ہوگئے ۔
جرمن میڈیا کے مطابق مقامی حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ کرسمس مارکیٹ بند کردی گئی ہےاور ایمرجنسی سروسز موقع پر موجود ہیں۔
واقعے کے بعد میگڈیبرگ روانہ ہونے سے قبل جرمنی کی ریاست سیکسونی انہالٹ کے پریمیئر رائنر ہیزلوف نے کہا کرسمس سے چند دن پہلے یہ واقعہ بہت ہی خوفناک ہے۔