متعلقہ

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے اچھی خبر، آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی – پاک لائیو ٹی وی


مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے اچھی خبر، آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے اچھی خبر، آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: اوگرا نے دسمبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

ماہ دسمبر کے لیے اوگرا نے ایس ایس جی سی کے 12.54 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی ہے جب کہ ایس ایس جی سی کے لئے فی ایم ایم بی ٹی یو 0.25 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لئے دسمبرکی قیمت 12.89 ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ ایس این جی پی ایل کے لئے 0.36 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی ہوئی جب کہ سوئی ناردرن کے لئے قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی ہوئی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر ہے، سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے لئے فی ایم بی بی ٹی یو کی قیمت 12.55 ڈالر مقرر ہے جب کہ درآمدی ایل این جی کی قیمت کا اطلاق ماہ دسمبر کے لئے ہوگا۔