شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ – پاک لائیو ٹی وی



شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

شہر قائد میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ رات دسمبر کی سرد ترین رات تھی جس میں درجہ حرات 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔

شہر قائد میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچواں نمبر پر آگیا ہے، کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں گلشن اقبال سرفہرست دوسرے نمبر پر شارع فیصل جبکہ تیسرے نمبر پر کورنگی ہے۔

شہر قائد کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار  178 پر ٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کی گئی ہے۔

Exit mobile version