متعلقہ

کتنے فیصد پاکستانی ٹیکس ادا کرنے کے حامی ہیں؟ سروے رپورٹ جاری – پاک لائیو ٹی وی


کتنے فیصد پاکستانی ٹیکس ادا کرنے کے حامی ہیں؟ سروے رپورٹ جاری

پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ٹیکس چوری کو ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دیدیا ہے۔

اس حوالے سے گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی آبادی کے 84 فیصد شہریوں نے ٹیکس چوری کی شدید مخالفت کی جبکہ 11فیصد نے اس کے خلاف بیان دیا۔

گیلپ پاکستان سروے میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد شہریوں نے حصہ لیا، یہ سروے 29 فروری سے 15مارچ 2024 کے درمیان کیا گیا تھا۔

مذکورہ سروے میں شامل 84 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری سے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے البتہ 11 فیصد افراد ٹیکس دینے کے مخالف نظر آئے۔

اس کے علاوہ سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا، انہوں نے نہ تو ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی اور نہ ہی مخالفت میں رائے دی۔