پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی ساحلی شہر گوادر کو مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کا ساحلی شہر گوادر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا۔
پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری کو منعقد ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گوادر میں پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی کا مقصد اس کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
پی ایس ایل کے سی ای او اور چیئرمین پی سی بی کے مشیر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پی ایس ایل کی رسائی کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔