پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36 ویں کانووکیشن کا انعقاد – پاک لائیو ٹی وی



پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36 ویں کانووکیشن کا انعقاد

راولپنڈی: پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو میڈلز سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں مجموعی طور پر 372 طلباء کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ ڈگریاں تفویض کی گئیں اور نیول چیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 33 طلباء کو میڈلز سے نوازا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ شعبہ جات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس ڈسپلنز کا فروغ قابل تحسین ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نیول چیف نے میڈلسٹ، گریجویٹ ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی جب کہ تقریب میں دوست ممالک کے اور ملکی سول و ملٹری اعلیٰ افسران سمیت طلباء کے والدین نے شرکت کی۔

Exit mobile version