متعلقہ

گرین شرٹس کا 329 رنز کا ٹوٹل، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان نے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پروٹیز کے خلاف 329 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کے بیٹر محمد رضوان سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 80 رنز کی اننگ کھیلی، ان کے علاوہ بابر اعظم 73، کامران غلام 63، سلمان آغا 33، صائم ایوب 25 اور شاہین آفریدی  16 رنز بنائے، عرفان نے 15 رنز کی اننگ کھیلی۔

پروٹیز کی جانب کوینا مافاکا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کوینا مافاتکا کے کیرئیر کا یہ پہلا میچ تھا۔