عدالت نے سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے تین سال قید کی سزا کی توثیق کردی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کیسیشن کورٹ نے وائر ٹیپنگ کیس میں نکولس سرکوزی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کی تین سال قید کی سزا کی توثیق کردی جس میں الیکٹرانک بریسلٹ کے تحت ایک سال کی قید بھی شامل ہے۔
نکولس سرکوزی کو الیکٹرانک بریسلٹ کے ساتھ ایک سال سزا بھگتنی ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ فرانس کے کسی سابق سربراہ مملکت کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔
سرکوزی کے وکیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو یورپی عدالت برائے انسانی حقوق (ای سی ایچ آر) میں لے کر جائیں گے۔
واضح رہے کہ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سنائی گئی تھی ۔