’’گوپی بہو‘‘ کا مشہور کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش – پاک لائیو ٹی وی



’’گوپی بہو‘‘ کا مشہور کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش

مشہور بھارتی ڈرامہ ’’ساتھ نبھانا ساتھیا‘‘ میں ’’گوپی بہو‘‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیولینا بھٹاچارجی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ دیولینا بھٹاچارجی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری دی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سجے ہوئے بے بی کارٹ کے ساتھ فیروزی کپڑوں میں ملبوس ایک چھوٹا بچہ موجود ہے جس کے گرد کھلونے بکھرے ہوئے ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے کپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’’ہم اپنی خوشی کے محور کی دنیا میں آمد کا اعلان کرتے ہوئے بے انتہا خوش ہیں، ہمارا بیٹا‘‘۔ ساتھ ہی بیٹے کی تاریخِ پیدائش 18 دسمبر 2024 بھی درج ہے۔

واضح رہے کہ دیولینا نے 14 دسمبر 2022 میں اپنے فٹنس ٹرینر شاہنواز شیخ سے سول میرج کی تھی۔



Exit mobile version