بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ جو انجن کی آزمائش سے گزر رہی تھی ،اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور ممبئی کے ساحل پر ایک مسافر کشتی سے ٹکرا گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بحریہ کی اسپیڈ بوٹ اور مسافر کشتی کی ٹکر کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ۔
مسافر کشتی سیاحوں کو لے کر ممبئی کے قریب ایلیفنٹا جزیرے پر جا رہی تھی۔
انڈین کو سٹ گارڈز کی طرف سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران بچائے جانے والے افراد میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔
بھارتی بحریہ کی مسلسل گرتی کارکردگی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔