دشمن عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا، گورنر سندھ – پاک لائیو ٹی وی



دشمن عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جامعۃ الرشید پہنچے جہاں انکی مفتی عبد الرحیم سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران پارا چنار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مصالحت کے لیے علمائے کرام کے کردار پر زور دیا گیا۔

دوران ملاقات کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کے ہمراہ پارا چنار جاؤں گا، دشمن عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفتی عبد الرحیم نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، مسئلے کا مستقل حل ناگزیر ہے۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مفتی عبد الرحیم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا خطاب

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انٹرنیشنل عربک ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل عربک ڈے پر عرب بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، عرب ممالک سے پاکستان کی قوم جذباتی لگاؤ رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ عرب بھائیوں کو اللہ تعالیٰ بیشمار خوشیاں نصیب فرمائے، آج کی تقریب عرب بھائیوں سے محبت، پیار اور ان سے خلوص کا اظہار ہے، جامعتہ الرشید کو اس تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Exit mobile version