بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ سیاحوں کی کشتی پر چڑھ دوڑی، 13 افراد ہلاک – پاک لائیو ٹی وی


بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ کا تجربہ ایک سنگین حادثے کا سبب بن گیا جب ٹرائل کے دوران اسپیڈ بوٹ ایک مسافر کشتی سے ٹکرا گئی۔

بھارتی نیوی کی اسپیڈ بوٹ کے ٹرائل کے دوران ممبئی کے قریب ایلیفنٹا آئی لینڈ جانے والی سیاحوں کی کشتی  پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد انڈین کوسٹ گارڈز نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا اور 101 افراد کو بچا لیا، جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشتی سیاحوں کو لے کر ایلیفنٹا آئی لینڈ جا رہی تھی، جب بھارتی نیوی کی اسپیڈ بوٹ کا تجربہ کرنے کے دوران مسافر کشتی سے ٹکرا گئی۔

بھارتی بحریہ اس کشتی پر نئے انجنز کا تجربہ کر رہی تھی، جس کے دوران اس کی اسپیڈ بوٹ کا کنٹرول کھو گیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے فوراً بعد انڈین کوسٹ گارڈز نے بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دیں، اور بچائے جانے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version