اسرائیل کی جانب سے بمباری اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 38 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیل کے غزہ پرحملوں میں 203 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے غزہ کے کمال ادوان اسپتال پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 97 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک ایک لاکھ 7 ہزار 244 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی لبنان میں بھی جارحیت جاری ہے اور متعدد گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کے سرحدی دیہات پر قبضے کرکے گھروں کو بموں سے اڑا رہی ہے۔