متعلقہ

کیارا اڈوانی اداکارہ بننے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟ – پاک لائیو ٹی وی


کیارا اڈوانی

کیارا اڈوانی اداکارہ بننے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟

کیارا اڈوانی نے اپنی اداکاری کی صلاحیت سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی ایک پہچان بنائی ہے جس کی وجہ سے وہ آج کامیاب اور بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی کی ہے اور یہ جوڑا اکثر ایک دوسرے کے لیے اپنے پیار کو کھلے عام شیئر کرتا ہے لیکن جو بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے وہ یہ ہے کہ اداکاری کرنے سے پہلے کیارا نے پری اسکول ٹیچر کے طور پر کام کیا کرتی تھیں۔

کیارا اڈوانی کی ایک حالیہ کلپ انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ نے اپنے ماضی کے بارے میں ایک حیران کن بات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے سے پہلے وہ اپنی  والدہ کے ہمراہ ان کی سرپرستی میں چلائی جانے والی نرسری میں ایک پری اسکول ٹیچر کے طور پر کام کیا کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران وہ بچوں کو نہ صرف نظمیں پڑھاتی تھیں  بلکہ وہ بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیا کرتی تھیں۔

خیال رہے کہ کیارا تیلگو فلم انڈسٹری میں گیم چینجر کے ساتھ نظر آنے والی ہیں جو کہ ایک پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری ایس شنکر نے کی ہے اور اس میں رام چرن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ انتہائی متوقع ایکشن سے بھرپور تھرلر وار 2 کے لیے تیار ہے جس میں، وہ ہریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ اسکرین کا اشتراک کریں گی۔