بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔
ایل این جی سے 23 روپے 20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14 روپے 92 پیسے رہی۔ نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایران سے 27 روپے 15 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔
گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سماعت 31 دسمبر کو کرے گا۔