متعلقہ

اسحاق ڈارسےمصری وزیرخارجہ کی ملاقات؛سیاسی ودفاعی تعلقات مستحکم کرنےپر اتفاق – پاک لائیو ٹی وی



اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ سیاسی و دفاعی تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قاہرہ میں ڈی ایٹ وزارتی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر برائے امور خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈی 8 سمٹ کی میزبانی پر مصری حکومت کو مبارکباد دی اور مصری وزیر خارجہ سے بہترین میزبانی پر اظہار تشکر کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور مصر کے درمیان گہرے دو طرفہ، تاریخی برادرانہ روابط کو اجاگر کیا اور پاکستان اور مصر کے سیاسی، دفاعی، ثقافتی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پاک مصر وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی پیشرفت بشمول غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نسل کشی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

 پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نسل کشی پر شدید تنقید کی اور غزہ میں فلسطینیوں کو مزید جانی نقصان سے بچانے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔

دوران ملاقات اسحاق ڈار نے مصر کی جانب سے غزی کے عوام کو امداد کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرنے پر سراہا۔

 پاک مصر وزرائے خارجہ نے 1967 کی سرحدوں کے مطابق القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ آزاد، خود مختار اور  پائیدار فلسطینی ریاست کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار بھی کیا۔