متعلقہ

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی – پاک لائیو ٹی وی



پہلا ون ڈے؛ جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے؛ جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا جو کہ قومی ٹیم نےآخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

علاوہ ازیں ایدن مارکرم 35، ٹونی ڈی زورزی 33، راین رکلٹن 36، راسی وینڈر ڈوسن 8، ٹرسٹن اسٹبز 1، مارکو جانسن  10، اینڈائل پھہلوکوایو 1 اور کاگیسو رباڈا 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ اوٹنیل بارٹمین نے 10 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین آفریدی اور صائم ایوب ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد۔

جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون

کپتان ایدن مارکرم، ٹونی ڈی زورزی، راین رکلٹن، راسی وینڈر ڈوسن، ٹرسٹن اسٹبز، ہنرک کلاسن، مارکو جانسن، اینڈائل پھہلوکوایو، کاگیسو رباڈا، اوٹنیل بارٹمین اور تبریز شمسی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی توئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی تھی جس میں میزبان ٹیم نے 2-0 سے جیت اپنے نام کی تھی جب کہ تیسرا اور آخری میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔