متعلقہ

ایشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا براعظم ہے، اسحاق ڈار – پاک لائیو ٹی وی



ایشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا براعظم ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا براعظم ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  سیکا کے وزارتی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں ہونا ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و امان ، استحکام ہی ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کا حامی ہے، پاکستان سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے امن کیلئے کردار ادا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی کا مظہر ہے، ٹرانسپورٹ اور توانائی کی راہداری ترقی کے لیے اہم ہے، ایشیائی خطہ وسائل سے مالامال ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے سیکا کانفرنس اعزاز کی بات ہے، پاکستان سیکا وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے، ایشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا براعظم ہے۔