اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا پرریاست مخالف بیانیے کا توڑ نکال لیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ ریاست مخالفت بیانیے کا کاؤنٹر بیانیہ بنانے کیلئے فنڈز استعمال کیے جائیں گے، قومی سلامتی کو درپیش خطرات کو کاؤنٹر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 54 عہدے تشکیل دے دیے گئے، ڈیجیٹل تھریٹ کا سراغ لگانے کیلئے حکومتی صلاحیت بڑھائی جائے گی جبکہ ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ آن لائن سرگرمیوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ بھی کرے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت اطلاعات ونشریات نے فوری طور پر 53 کروڑ روپے مانگ لئے، اقتصادی رابطہ کمیٹی 19دسمبر کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے گی۔