اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے 6 سال بیت گئے – پاک لائیو ٹی وی



اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے 6 سال بیت گئے

پاکستان شوبز کے ماضی کے مقبول اداکار علی اعجاز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 6 سال بیت گئے ہیں۔

علی اعجاز 1941 میں لاہور میں پیدا ہوئے، 1961 میں ’انسانیت‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دبئی چلو‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

علی اعجاز نے 80 کی دہائی میں منور ظریف، ننھا اور رنگیلا کی موجودگی میں اپنی الگ پہچان بنائی۔

انہوں نے اپنے وقت کی نامور ہیروئنوں کے ساتھ کام کیا لیکن فلم اسٹار ممتاز کے ساتھ ان کی فلموں کے کئی گانے سپر ہٹ ہوئے۔

سلطان راہی کے ساتھ مقبول جوڑی بنانے سے پہلے اداکارہ انجمن نے علی اعجاز کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔

علی اعجاز کو 1993 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

وہ 18 دسمبر 2018 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

Exit mobile version