کچے کے کافی ڈاکوؤں کو جہنم رسید کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ – پاک لائیو ٹی وی



کچے کے کافی ڈاکوؤں کو جہنم رسید کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچے کے کافی ڈاکوؤں کو جہنم رسید کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی تھی یا واپس لے لی، میں اپنے کام میں مصروف ہوں اس پر توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبے ملکر ملک کی بہتری کیلئے کام کریں، ملک کے بارے میں پہلے سوچیں کسی کو جیل میں ڈالنے کا نہیں سوچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹزم سینٹر میں قائم اینٹی اانکروچمنٹ کورٹ کو یہاں سے منتقل کیا جائے گا، ضروری ہے تو کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اپنے دفاتر خالی کردیں، معذور کوٹہ پر اگر کوئی دوسرا بھرتی ہوا ہے تو واپس چلا جائیگا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کے خلاف شکایت آئی تو کارروائی ہوگی، سندھ کے پانی پر کینال کے مسئلہ پر سی سی آئی میں کیس ہے، کینالوں پر ابھی کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ خاص طور پر ایجوکیشن میں میرٹ پر بھرتیاں ہورہی ہیں، سوشل میڈیا پر ویڈیوز چل رہی ہیں کہ میں نوکری کیلئے لائن میں کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہید صحافی جان محمد کو ہم نہیں بھولے نا بھولیں گے، کچے کے کافی ڈاکوؤں کو جہنم رسید کردیا گیا ہے، احکامات دیئے ہیں کچے میں کلیئر ہونے والے علاقوں میں سڑکیں، اسپتال اور اسکولوں کو تعمیر کیا جائے۔

Exit mobile version