شام چھوڑنے کا ارادہ نہیں تھا، روس جانے کے بعد بشار الاسد کا پہلا بیان سامنے آگیا – پاک لائیو ٹی وی



شام چھوڑنے کا ارادہ نہیں تھا، روس جانے کے بعد بشار الاسد کا پہلا بیان سامنے آگیا

سابق شامی صدر بشار الاسد کا اپنی حکومت کے خاتمے اور ملک چھوڑ جانے کے بعد پہلا مبینہ بیان سامنے آگیا۔

بشار الاسد کا بیان پیر کو شامی صدارت سے تعلق رکھنے والے ٹیلیگرام چینل پر ڈالا گیا حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ فی الحال یہ چینل کس کے زیر استعمال ہے یا اس پیغام کو کس نے لکھا ہے۔

بیان میں  شام کے سابق صدر بشار الاسد نے کہا کہ ان کا کبھی بھی روس فرار ہونے کا ارادہ نہیں تھا ۔  جیسے ہی شام کا دارالحکومت باغیوں کے قبضے میں چلا گیا، وہ جنگی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے صوبہ لطاکیہ میں ایک روسی فوجی اڈے پر  چلے گئے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ شامی فوجی اپنی پوزیشنیں چھوڑ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمیمیم ایئربیس بھی  باغیوں کے شدید ڈرون حملوں کی زد میں آیا  تو روسی حکام نے انہیں ماسکو لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

بشار الاسد کا کہنا تھا کہ ملک اب دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہے۔

Exit mobile version