متعلقہ

مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات طے پا گئی – پاک لائیو ٹی وی



مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات طے پا گئی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد کی ملاقات طے پا گئی ہے۔  

ذرائع کے مطابق جے یو آئی اور ایم کیو ایم قیادت میں رابطہ ہو گیا ہے، تاہم مولانا فضل الرحمان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات آج شام چار بجے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا وفد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی قیادت میں مولانا کی رہائش گاہ پر پہنچے گا، جس میں دینی مدارس رجسٹریشن بل سمیت دیگر قومی و پارلیمانی امور پر بات ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بھی مشاورت ہوگی، تاہم 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری سے قبل بھی گورنر سندھ کامران کامران ٹیسوری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔