نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ڈی 8 سمٹ میں شرکت کے لیے قاہرہ روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ڈیویلپنگ 8 سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ڈیویلپنگ 8 سمٹ 19 دسمبر سے قاہرہ میں شیڈول ہے۔
ڈی 8 کے وزراء کونسل کے 21 ویں اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار قاہرہ سے باکو میں ہونے والے کانفیڈنس بلڈنگ مئیرز ان ایشیاء اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
ڈی 8 سمٹ کی سائیڈ لائنز پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکی قاہرہ میں دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔