بلدیاتی ترمیمی مسودہ؛ ایم کیو ایم وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات متوقع – پاک لائیو ٹی وی



بلدیاتی ترمیمی مسودہ؛ ایم کیو ایم وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات متوقع

کراچی: بلدیاتی ترمیمی مسودے پر مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کے لیے ایم کیو ایم وفد آج جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جب کہ ایم کیوایم وفد کی آج شام مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم وفد میں گورنرسندھ کے علاوہ سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مدارس رجسٹریشن کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ 27ویں ترمیم اورایم کیوایم کے بلدیاتی ترمیمی مسودے پربھی گفتگو ہوگی۔

ذرائع ایم کیو ایم نے مزید بتایا کہ ملاقات میں مدارس رجسٹریشن اور بلدیاتی ترمیمی مسودے پر مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوشش ہوگی۔

Exit mobile version