سرگرم عمل پولیو ورکرز پر حملہ باعثِ تشویش ہے، وزیراعظم – پاک لائیو ٹی وی



سرگرم عمل پولیو ورکرز پر حملہ باعثِ تشویش ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرگرم عمل پولیو ورکرز پر حملہ باعثِ تشویش ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملے اور اس میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کو پاکستان سے ختم کرنے کے لئے ہماری سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم کو پولیو کے مرض سے پاک کرنے کے لیے سرگرم عمل پولیو ورکرز پر حملہ باعثِ تشویش ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کی کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے اور پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

Exit mobile version