معروف پاکستانی اداکارہ فردوس بیگم کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے۔
فردوس بیگم 1947 میں پیدا ہوئیں، اُن کو اصل نام پروین تھا، انہوں نے 14 برس کی عمر میں فلم نگری میں قدم رکھا، 60 اور 70 کی دہائیوں میں کمال عروج پایا۔
انہوں نے 200 فلموں میں مختلف کردار ادا کئے، سپر ہٹ فلموں میں ’’ہیر رانجھا‘‘، ’’دلاں دے سودے‘‘، ’’ملنگی‘‘، ’’آنسو‘‘، ’’ضدی‘‘، ’’باؤ جی‘‘، ’’مرزا جٹ‘‘، ’’جاگ اٹھا انسان‘‘ اور بے شمار دیگر فلمیں شامل ہیں۔
فردوس بیگم نے بہترین اداکارہ کا نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کیا جبکہ فلم آنسو میں لازوال اداکاری پر بھی ایوارڈ پایا۔
انہوں نے اپنے دور کے ہر ہیرو کے ساتھ کام کیا، کم عمری میں ہی منجھی ہوئی اداکاری کرنا شروع کر دی تھی۔
اداکارہ فردوس بیگم 16 دسمبر 2020 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔