متعلقہ

وزیر اعظم شہباز شریف کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے، شزا فاطمہ – پاک لائیو ٹی وی



وزیر اعظم شہباز شریف کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے، شزا فاطمہ

وزیر مملکت برائے خزانہ شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے۔

اسلام آباد میں  نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر مملکت برائے خزانہ شزا فاطمہ خواجہ  نے کہا کہ  ٹیکنالوجی آج زندگی کے ہر پہلو میں شامل ہو چکی ہے،  وزیر اعظم شہباز شریف کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ  نیشنل ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اتھارٹی سے متعلق آج شام قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹوٹی کو بڑھانے جا رہے ہیں جس سے  آنے والے سال میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ  کرنسی میں استحکام معیشت کی بہتری کا ثبوت ہے۔ معیشت کی بہتری کے ساتھ دیگر مسائل حل ہو رہے ہیں۔  شرح سود کمی کے بعد 23 فیصد سے 15 فیصد پر موجود ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی بھی معیشت بہتری کی ثبوت ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ  پاکستان میں نیشنل فائبرائزیشن پالیسی پر کام ہو رہا ہے۔ رائٹ آف وے پر پوری توجہ سے کام کیا گیا، پالیسی بنائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اسپیکٹرم آکشن اپریل میں ہو گی۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح سے نہیں جیسے ہونی چاہیے۔ اسپیکٹرم آکشن سے ہم انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں اضافے کی طرف جائیں گے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ   سائبر سیکیورٹی تھریٹس کا چیلنج اس وقت موجود ہے۔  جیسے جیسے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا  ہےان چیلنجز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ  دنیا بھر میں سائبر سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔آن لائن سیفٹی مئیرز کو اس وقت پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آسٹریلیا میں سولہ سال سے کم  عمر بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی لگائی  گئی۔ بحیثیت قوم مل کر سوچنا ہوگا ،ٹیکنالوجی کے چیلنجز کے مسائل کو بھی حل کرنا ہے۔