چینی کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی وزیر کے دعوے کی نفی، اصل حقائق سامنے آگئے – پاک لائیو ٹی وی


چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کے دعوے کو اعداد و شمار نے غلط ثابت کر دیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے حالیہ رپورٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کر دی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق، گزشتہ دو ہفتوں میں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسے فی کلو کا اوسط اضافہ ہوا، جبکہ کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگی چینی 145 روپے فی کلو تک خریدنے پر مجبور ہیں۔

مختلف شہروں میں قیمتوں کی تفصیلات:

کراچی، لاہور: 5 روپے فی کلو اضافہ

ملتان: 10 روپے فی کلو اضافہ

خضدار: 8 روپے فی کلو اضافہ

سکھر: 4 روپے فی کلو اضافہ

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت درج ذیل رہی:

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، خضدار: 140 روپے فی کلو

سیالکوٹ، فیصل آباد، بنوں: 135 روپے فی کلو

حیدرآباد، سرگودھا، لاڑکانہ: 130 روپے فی کلو

سکھر: 128 روپے فی کلو

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے اس سے قبل چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ چینی کی ریٹیل قیمت 130 روپے فی کلو ہے اور اس میں مزید اضافہ نہیں ہوا۔

Exit mobile version