متعلقہ

وزیراعظم کا پولیو کے خلاف عالمی تعاون پر اظہار تشکر – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعظم نے پولیو کے خلاف عالمی سطح پر تعاون کرنے والے بین الاقوامی شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کا تعاون قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے سعودی ولی عہد کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں سعودی ولی عہد کا کردار قابل قدر ہے۔

وزیراعظم نے پولیو کے نئے کیسز کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 60 نئے پولیو کیسز کا سامنا آنا بہت بڑا چیلنج ہے، لیکن ہم پورے پاکستان میں پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پولیو کو ملکی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے۔

انہوں نے پولیو کے خلاف مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور مدد فراہم کریں تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔

والدین سے درخواست ہے کہ وہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر انسداد پولیو مہم چلانے والی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی انسداد پولیو مہم میں ہماری مدد کر رہے ہیں، ان کا تعاون بہت اہم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہماری حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہے اور ہم اس چیلنج پر قابو پا کر پاکستان کو پولیو سے پاک کریں گے۔