متعلقہ

خیبر پختونخوا سے وفاق پر تین بار حملہ کیا گیا، رانا ثناء اللہ – پاک لائیو ٹی وی


وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے وفاق پر تین بار حملہ کیا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں ہونے والی ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ترقی کا یہ سفر جاری رہتا تو پاکستان آج دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوتا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو سکھایا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دیں، لیکن پاکستان نفرت کی بنیاد پر نہیں بلکہ بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوا تھا۔

انہوں نے سیاسی مخالفین کی طرف سے کی جانے والی سخت زبان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں انارکی یا انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

رانا ثناء اللہ نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی جانب سے وفاق پر کیے گئے تین حملوں کا ذکر کیا اور کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور احتجاج سے بھاگ گئے۔

انہوں نے پنجاب میں تحریک انصاف کی مقبولیت پر بھی بات کی، اور کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف 10 بندے بھی جمع نہیں کر سکی کیونکہ پنجاب کے لوگ افراتفری اور گالم گلوچ کی سیاست کو پسند نہیں کرتے۔

رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں نفرت کی سیاست نہیں چل سکتی، عوام نے ہمیشہ بھائی چارے اور امن کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔