ماضی کے چمپئنز کے درمیان کراچی میں گدھا گاڑی ریس کا انعقاد – پاک لائیو ٹی وی



ماضی کے چمپیئز کے درمیان کراچی میں گدھا گاڑی ریس کا انعقاد

ماضی کے چمپئنز کے درمیان کراچی میں گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی میں منعقد کی جانے والی گدھا گاڑی ریس میں پہلی ریس میں ریسرز اپنے گدھوں پر قابو نہیں رکھ سکے، گدھوں نے اسٹارٹ لائن سے بھاگ کر فنش لائن پر بریک  لگائی، تاہم منتظمین نے ریس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

مسلم یوتھ لیگ کے تحت مقابلے میں 15 چمپئنز ریسرز شریک ہوئے، ریس مائی کلاچی روڈ سے نیٹی جیٹی تک ہوئی جس میں لیاقت آباد کے گدھے سرتاج نے ریس اپنے نام کرلی، جیتے والے ریسر کا نام ملا عارف استاد ہے، جبکہ دوسری پوزیشن چھٹا استاد تسیرا نمبر ندیم کے نام رہا۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1 لاکھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 30 ہزار نقد دیئے گئے، جبکہ ریس میں شریک تمام ریسرز کو 3ہزار روپے فی کس دیئے گئے۔

Exit mobile version