اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ احرون حالیوا عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ احرون حالیوا نے حماس کے خلاف حملوں میں ناکامیوں کے باعث عہدہ سے استعفیٰ دیا۔
ناکام فوجی جنرل نے اکتوبر میں حماس کے حملوں کا اندازہ نہ لگانے کا اعتراف کیا تھا۔
اسرائیل کے حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل حالیوا کا استعفیٰ جائز اور قابل احترام ہے۔
انہوں نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی میجر جنرل حالیوا کی پیروی کریں اور استعفیٰ دے کر گھر جائیں۔
ایک اسرائیلی مصنف اکیوا ایلڈر کا کہنا ہے کہ میجر جنرل حالیوا نے نیتن یاہو کے جنگ ختم نہ کرنے کے اقدام کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔
ایلڈار نے ایک اور وجہ یہ بتائی کہ نیتن یاہو اسیروں کو اسرائیل واپس لانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔