صدرمملکت کا انسانی اسمگلنگ کے تدارک کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت پر زور – پاک لائیو ٹی وی



صدر مملکت کا انسانی اسمگلنگ کے تدارک کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے یونان کے قریب کشتی کے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ایک قبیح عمل، لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کے اِنتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ یونان کے جنوبی جزیرے گیودوس میں مہاجرین کو لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے تاہم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے چند شہریوں کو بچالیا گیا ہے۔

Exit mobile version