لاہور: سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے دو رکنی سیکورٹی وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جب کہ اس سے قبل سیکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا بھی دورہ کیا۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق سیکیورٹی وفد کے دوروں کا مقصد سہ فریقی سیریز کے لیے وینیوز کا جائزہ لینا ہے۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی سہ فریقی سیریز فروری میں ملتان میں شیڈول ہے۔
ذرائع پی سی بی نے بتایا کہ ٹرائی نیشن سیریز کو نئے اپ گریڈ نیشنل اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم میں کرانے کی تجویز ہے۔