متعلقہ

کراچی میں رینجرز کو پولیس کے دیے گئے اختیارات میں مزید 1 سال کی توسیع – پاک لائیو ٹی وی



کراچی میں رینجرز کو پولیس کے دیے گئے اختیارات میں مزید 1 سال کی توسیع

کراچی: شہر قائد میں رینجرز کو پولیس کے دیے گئے اختیارات میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کو 90 روز کی بجائے ایک سال کے اختیارات میں توسیع کردی ہے۔

9 دسمبر 2024 سے 8 دسمبر 2025 تک اختیارات میں توسیع کی گئی ہے جب کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق رینجرز چھاپے مار سکتی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرسکتی ہے جب کہ رینجرز ٹارگیٹڈ آپریشن بھی کرے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز کا 9 نومبر 2024 کو ارسال کردہ خط موصول ہوا جس میں رینجرز نے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کی درخواست کی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کرکے آگاہ کردیا ہے، خط سیکشن افسر آئی ایس ون نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ارسال کیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ وفاق اختیارات میں مزید 1 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔