ناصر ادیب نے ریما سے معافی مانگ لی – پاک لائیو ٹی وی



ناصر ادیب نے ریما سے معافی مانگ لی

معروف مصنف و فلمساز ناصر ادیب نے ریما خان سے متعلق متنازع بیان پر اداکارہ سے معافی مانگ لی۔

حال ہی میں مصنف و فلمساز ناصر ادیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہاتھ جوڑ کر ریما خان سے معافی مانگی اور کہا کہ میں ریما سے معافی مانگتا ہوں کہ وہ خدا کے لیے مجھے معاف کر دیں، اللہ کا بھی فرمان ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک دوست سے مدد طلب کر کے گوگل پر ریما کو تلاش کرنے کا کہا ہے، حالانکہ مجھے معلوم تھا کہ ریما کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے اور اس نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تھی، اس کا اصل نام ثمینہ ہے، یہ چار بہن بھائی تھے اور اس کے ہاں غربت کا یہ عالم تھا کہ اسکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اسی لیے اسے سکول سے نکال دیا تھا۔

ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ جو عورت ہیرامنڈی بازار میں رہتی ہو وہاں سب کچھ تو ہوسکتا ہے لیکن غربت اور غیرت کا نام و نشان نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ناصر ادیب نے ایک شو میں ریما کے متعلق ریمارکس دیے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہیرامنڈی میں رہائش پذیر اداکارہ ریما خان کو دیکھ کر انہیں مسترد کردیا تھا۔

Exit mobile version